ماسکو :(مشرق نیوز) پاکستان،روس نے تجارت، توانائی، زراعت، تعلیم، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرلیا۔
اتفاق رائے اعلیٰ سطحی ویبینار میں سامنے آیا، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، سفارتکاروں، کاروباری رہنماوں، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔
وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ،روس کے درمیان تجارت، توانائی ،رابطوں کے شعبے میں غیر معمولی امکانات موجود ہیں،بہتر لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ ،اقتصادی روابط کے ذریعے دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو نمایاں طور پر بڑھایا جا سکتا ہے، 2دہائیوں میں پاکستان ،روس کے تعلقات باہمی اعتماد و مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط ہوئے ،روس پاکستان کیلئے توانائی، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کا اہم شراکت دار بن سکتا ہے۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا پاکستان سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری روابط کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،ویزا سہولتوں میں بہتری سے سیاحت، تجارت اور اقتصادی تعاون کو نئی رفتار مل سکتی ہے۔
پاکستان روس کاتعاون کومزید وسعت دینے پر اتفاق



















