تہران (مشرق نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ ملکر ایران کیخلاف سازش کرنیوالوں کا احتساب کیا جائیگا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے اور ایسے عناصر جو دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنی کے لیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباو پر مبنی رویہ ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران خطے میں استحکام اور مذاکرات کا حامی ہے تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
ایران کیخلاف سازش کرنیوالوں کا بھرپور احتساب کرینگے: وزیر خارجہ عباس عراقچی



















