مذاکرات کی ٹیبل سجی ،کسی این آر او پر بات نہیں ہوگی،طلال چودھری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کسی این آر اوپر کوئی بات نہیں ہوگی،پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ٹیبل سپیکر آفس میں پہلے سے سجی ،اپوزیشن جہاں سے اٹھ کر گئی وہی واپس لوٹنا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا مذاکرات کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اور سپیکر صاحب بھی موجود ہیں،ون کانسٹیٹیوش ایونیو والا معاملہ بہت پرانا ہے، افغانی ہو یا کوئی اورغیرقانونی طور پر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔