رائیونڈ ، زہریلا شوارما کھانے سے بچی جاں بحق، ماں ، بھائی کی حالت تشویشناک

لاہور (مشرق نیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق زہریلے شوارما کے سبب جاں بحق ہونے والی بچی کی والدہ اور بھائی کی حالت بھی تشویش ناک ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ورثا نے بچی کے بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شوارما میں زہر ملا کر دیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بہنوئی کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی جس کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نے دانستہ طور پر شوارما میں زہر شامل کیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔