پی ایس ایل 11 کا میلہ بابر اعظم کی پشاور زلمی نے اپنے نام کرلیا

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)حیدرآباد کنگزمین کو شکست،پی ایس ایل 11 کا میلہ بابر اعظم کی پشاور زلمی نے اپنے نام کرلیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی ، حیدر آباد کنگز مین کی پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز پر چلتی بنی،صائم ایوب 54 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4 وکٹوں کیساتھ سب سے کامیاب بائولر رہے، پشاور زلمی نے 130رنز کا ہدف حاصل کرکے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فتح کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اورگرائونڈ کاچکر لگایا۔