سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے،طارق فضل چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہاہے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ، انتہا پسندانہ سوچ کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاپاکستان منفرد جغرافیائی اور تزویراتی مقام کی وجہ سے دنیا میں خاص اہمیت رکھتا،منفرد مقام کی وجہ سے دوست اور دشمن بھی ہیں،دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں،ملک کیلئے سازشوں کو ناکام بنانا ہے، دروازے پر گارڈز کھڑے کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاپاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ،تمام سازشوں کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہو جائے گا،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے،اگلی نسل کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور بہتر پاکستان فراہم کرینگے۔