چانگشا:(مشرق نیوز)صدر آصف زرداری کا چانگشا میں حنان ٹی گروپ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ ،ویلیو ایڈیشن، ایگرو پروسیسنگ اور برآمدات کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو سراہا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا آصف زرداری کو حنان ٹی گروپ کے چیئرمین ژوژونگ وانگ نے چائے کی کاشت، پراسیسنگ، تحقیق اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔
صدر آصف زرداری نے کمپنی کی تاریخ پر مبنی گیلری کا دورہ کرکے چائے کی پراسیسنگ ،ثقافت پر پریزنٹیشن کا مشاہدہ کیا، صدر مملکت کیلئے چائے کی نشست کا اہتمام کیا گیا، صدر نے ویلیو ایڈیشن، ایگرو پروسیسنگ اور برآمدات کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو سراہتے ہوئے حنان گروپ کو مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ۔
صدر نے چینی حنان گروپ کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دےدی


















