کراچی:(بیورورپورٹ)نادرانے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرنےوالے شہریوں کےلئے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
اعلامیے کے مطابق ایپ استعمال کرتے وقت صارفین یقینی بنائیں سِم ایکٹو ہو تاکہ او ٹی پی کوڈ بروقت موصول ہو سکے، انٹرنیٹ کنکشن بھی مستحکم ہونا چاہیے،تصویر و بائیومیٹرک کے مراحل کے دوران دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے تاکہ درخواست کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔
نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ایپ کے درست استعمال کےلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
پاک آئی ڈی ایپ استعمال کرنے والوں کےلئے اہم ہدایات


















