ایوان صدر میں تقریب،نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایوان صدر میں تقریب ، مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

توانائی شعبے میں اصلاحات پروزیر اویس لغاری کو ہلال امتیاز ،نمایاںخدمات پر مشیر نجکاری ایم علی ،کرکٹر شاہد آفریدی کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا ،کوہ پیما شہروز کاشف کےلئے ہلال امتیاز کا ایوارڈ والدہ نے وصول کیا۔

جمہوریت کیلئے خدمات پر نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشان امتیاز ،ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر عطاالحق قاسمی کیلئے نشان امتیاز ،ادب و خدمات عامہ کے شعبے میں عرفان صدیقی مرحوم کو نشان امتیاز ،ادب کے شعبے میں خدمات پر اصغر ندیم سید کو ہلال امتیاز،غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود کو ہلال شجاعت ،ملک کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنےوالے سپاہی شاہ ولی خان کو بھی ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔

گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اے ایس آئی اعجاز خان شہید ،وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کو ہلال شجاعت ،پولیس لائن بنوں میں دہشتگردوں کو روکنے والے کانسٹیبل حفیظ کو ایوارڈز دئیے گئے،شہید لیاقت علی کیلئے ستارہ شجاعت ، ماہر تعلیم نواب علی شہید کو بے مثال بہادری پر ستارہ شجاعت،سینیٹر ہدایت شہید کو ستارہ شجاعت ،اے ایس آئی اکرم شہید، سب انسپکٹر تاج میر شہید کو بے مثال بہادری پر ستارہ شجاعت عطا کیا گیا،خدمات پاکستان کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پرڈاکٹرارشد ریحان اور ممتازماہرتعلیم منیراحمد چودھری کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔