جڑواں شہروں میں7روز بعد میٹرو ،گرین بس سروس جزوی طور پر بحال

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)جڑواں شہروں میں7روز بعد میٹرو ،گرین بس سروس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا۔

حکام کے مطابق بس سروس فی الحال صدر سٹیشن (راولپنڈی)سے اسلام آباد کے شہید ملت سٹیشن تک مکمل طور پر فعال رہے گی تاہم پریڈ گراﺅنڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک کا حصہ تاحال بند ہے۔