پاکستان کے راستے ایران تک سامان ترسیل کی اجازت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کے راستے ایران تک سامان ترسیل کی اجازت ،حکومت نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 نافذ کر دیا۔

نئے ٹرانزٹ روٹس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر،کراچی اور تفتان روٹس ٹرانزٹ کیلئے مختص،تیسرے ملک سے ایران جانے والا سامان پاکستان سے گزر سکے گا۔

وزارت تجارت کے مطابق گوادر بندرگاہ کو بھی تجارتی مقاصد کیلئے حیثیت دےدی گئی،ٹرانزٹ کارگو کیلئے مالی گارنٹی لازمی ہوگی،ایف بی آر قوانین کے تحت کسٹمز طریقہ کار لاگو ہوگا،ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے مخصوص کوریڈورز مقرر کر دیئے گئے۔