اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے خلیجی ممالک جانے والی شپمنٹس میں حالیہ تاخیر کے باعث متاثرہ برآمد کنندگان کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔
جنید انوار چودھری نے کہاسہولت آپریشنل مسائل کے باعث جہازوں پر لوڈ نہ ہونےوالے برآمدی کنٹینرز پر لاگو ہوگی ،اقدام سے تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار اور لاجسٹک رکاوٹیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 50 فیصد تک رعایت


















