اینڈی برنہم بلامقابلہ برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب

لندن: (مشرق نیوز)اینڈی برنہم بلامقابلہ برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈی برنہم، سر کیئرسٹارمر کی جگہ نئے وزیراعظم ہوں گے اور آئندہ ہفتے عہدہ سنبھالیں گے،موجودہ وزیراعظم سر کیئر سٹارمر پیر کے روز بادشاہ چارلس کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا سر کیئر سٹارمر کی قیادت میں پارٹی نے بدترین شکست سے شاندار کامیابی تک کا سفر طے کیا، لیبر پارٹی کو مزید بلندیوں تک لے جانے کےلئے تیار ہیں،نئی کابینہ کے اراکین کاابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم لیبر پارٹی کے تمام دھڑوں کو نمائندگی دی جائے گی،صرف مختلف رائے رکھنے کی بنیاد پر کسی بھی لیبر رکن کو معطل یا سزا نہیں دینگے۔