امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد، قیامِ امن کوششوں کی تعریف

واشنگٹن:( )امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہا گیا ۔

قرارداد میں کہا گیا پاکستان غیر جانبدار و قابل اعتماد ثالث ، تباہ کن تنازع کے دوران سفارتی کردار ادا کیا ، نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، عوام کی بے دخلی و عالمی برادری پر بھاری مالی بوجھ پڑا۔

امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کہا جنگ، جانی نقصان اور شدید انسانی تکالیف کے ماحول میں ان عناصر کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔