ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی، 66 فیصد امریکیوں کا اظہار نفرت

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی، 66 فیصد امریکیوں نے نفرت کا اظہار کر دیا، امریکی خبر رساں ادورں واشنگٹن پوسٹ،اے بی سی نیوز اور اپسوس کے مشترکہ سروے کے مطابق نومبر میں ہونےوالے وسط مدتی انتخابات سے 6 ماہ قبل ریپبلکن پارٹی کو شدید سیاسی مشکلات کا سامنا ہے،پول کے مطابق امریکی عوام کی بڑی اکثریت ایران جنگ اور معیشت جیسے کلیدی مسائل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت سے غیر مطمئن دکھائی دیتی ہے، جبکہ ڈیموکریٹک ووٹرز انتخابات میں حصہ لینے کےلئے زیادہ پرجوش نظر آ رہے ہیں،سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت 37 فیصد رہ گئی ، غیر مقبولیت 62 فیصد تک جا پہنچی ہے۔