پشاور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا، بڑے اور چھوٹے مگرمچھوں کی کرپشن بند کی۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹر آف ایکسی لنس فار ڈیجیٹل اینڈ ہائی ٹیک سکلز کا آغاز کر دیا گیا ہے، طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارا صوبہ تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گیا، 16 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، کرپشن کا شبہ ہو تو شکایت کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قلم کے ذریعے فرسودہ نظام کو تبدیل کریں گے، کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق محنت کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملنے کی اجازت نہیں۔
ہماری حکومت نے نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا: وزیراعلیٰ خبرپختونخواہ


















