اسلام آباد:( ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقینِ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا وزیراعظم سے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، وزیراعظم خود بھی شائقین کو اجازت دینے کے حق میں تھے تاہم ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے باعث احتیاطی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے شائقین کو سٹیڈیم آنے کی خصوصی اجازت دی۔
پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم نے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی


















