لاہور(قمر عباس نقوی ) پی ایچ اے لاہور انتظامیہ کی مبینہ انتظامی غفلت کا سکینڈل سامنے آگیا۔ محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے نومبر 2023میں جاری احکامات 15روز میں متاثرہ شخص کو 1کروڑ سے زائد کے بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ تاحال نظرانداز کر رکھا ہے۔ سیکرٹری ہاو¿سنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پی ایچ اے لاہور میں زیر التواءادائیگیوں کے معاملے پر نومبر 2023میں متاثرہ کنٹریکٹر کی جانب سے دی گئی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا تھا جس پر سیکرٹری ہاﺅسنگ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق میسرز شہزاد برادرز لاہور کی طرف سے مختلف تاریخوں میں ارسال کردہ درخواستوں کے تناظر میں معاملے کی چھان بین کی ہدایت کی گئی تھی۔ مراسلہ میں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے جو کہ حکومتی ترمیم کے بعد ایم ڈی پی ایچ اے لاہور کیا گیا ہے کو ارسال کیا گیا تھا حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے 15 دن کے اندر اندر رپورٹ محکمہ کو پیش کریں خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ رپورٹ مقررہ مدت میں ہر صورت جمع کرائی جائے جس کو تقریبا دو سے تین سال گزرنے کے بعد بھی مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے اور متاثرہ شخص کو تاحال بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا جا رہا۔ ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے مبینہ طور پر ان احکامات پر عملدرآمد کرنے کی بجائے مجرمانہ غفلت کی جا رہی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق 22نومبر 2023 کو جاری ہونے والے مراسلے میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ 7 جولائی 26اکتوبر اور 6نومبر 2023کو موصول ہونے والی درخواست پر فوری اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے جو کہ ہاﺅسنگ کی جانب سے 22نومبر 2023کے تحریری حکم نامہ میں لکھا گیا اور پی ایچ اے کو 15یوم کے اندر رپورٹ جمع کروانے کے احکامات بھی کئے گئے تھے تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہونے سے کئی سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ شہری شہزاد عالم خان (شہزاد برادرز) کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہاﺅسنگ کے احکامات کے باوجود سابق ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو اور موجود ہ ایم ڈی اور ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج کی جانب سے دانستہ تاخیر یا غفلت برتی گئی اور جا رہی ہے اور میری درخواست طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے ۔سارے معاملے پر پی ایچ اے ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج نے کہا کہ میرے دفتر میں ایسی کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
پی ایچ اے لاہو رمیں انتظامی غفلت، محکمہ ہاﺅسنگ کا حکم نظرانداز، ٹھیکیدار کو 2 سال بعد بھی ادائیگی نہ ہوسکی


















