لاہور (قمر عباس نقوی) وزیراعلیٰ پنجاب کا ملازمین کی ترقی و تعیناتی میں میرٹ ویژن کی واسا لاہور میں خلاف ورزی، سکیل 14کے آر ایف آئی نظر انداز، سکیل 11کے اے ایف آئی کو ڈی ایم ڈی ایف اے آر کی منظوری کے بغیر ڈائریکٹر آپریشن کے احکامات پر سکیل 16کا بی او آر غیر قانونی تعینات کر دیا گیا ہے۔واسا لاہور کا آمدنی میں ماہانہ اضافہ کی خاطر چار سال قبل ایم ڈی کی جانب سے شعبہ ریو نیو کو آپریشن ڈائریکٹوریٹ کی سرپرستی میں کام کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس سے مثبت نتائج دیکھنے میں آئے۔ آپریشن ڈائریکٹرز کو ریونیو سٹاف کی حاضری اور دیگر ذمہ د اریوںکو چیک کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ اس حوالے سے نشتر ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں حکومتی ویژن کے برعکس تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے جس میں میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی ڈی آر کی جانب سے ڈائریکٹر نشتر ٹاﺅن کے احکامات پر 15اپریل 2026کو ریونیو فیلڈ سٹاف کو ذمہ داری تفویض کرنے کے تحریری احکامات نمبری DDR/N,T749-55جاری کئے گئے جس میں سکیل 14کے 3آر ایف آئی جس میں مبشر حسین اعوان ٹکٹ نمبر 11488،عبدالمجید ٹکٹ نمبر 11423،شاکر علی ٹکٹ نمبر 11487 شامل ہیں جن کی سنیارٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے 16 جنوری 2026میں محکمانہ طور پر سکیل 9کے ایف آئی کو سکیل11میں لیٹر نمبر Admn/ADA/F-1/14-43 کے مطابق ترقی دی گئی اور اپریل 2026میں سکیل 16کے بی آر او کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نشتر ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں حکومتی ویژن کی خلاف ورزی سمیت محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر کی منظوری کے بغیر غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے ڈی ڈی آر نشتر ٹاﺅن کی جانب سے ڈائریکٹر آپریشن نشتر ٹاﺅن کے احکامات کی روشنی میں سکیل 11کے ایس ایف آئی سید ثاقب علی شاہ کو سکیل 16کا بی آر او کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے سینئرز آر ایف آئی کی حق تلفی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی عہدے کا ایڈیشنل چارج دینے میں میرٹ کو بنیاد بناتے ہوئے جس میں سینارٹی لسٹ کے مطابق آرڈر جاری کئے جاتے ہیں تاکہ غیر قانونی اقدام نہ ہو جبکہ نشتر ٹاﺅن میں تمام تر معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے سکیل 11کے ملازم کو سکیل 16کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے جو کہ 5سکیل اضافی ہے۔ واسا ترجمان امتیاز غوری کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفصیل متعلقہ ٹاﺅن سے چیک کروا لیتے ہیں کن وجوہات کی بنیاد پر ایس ایف آئی کو بی آر او کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے ۔
واسا نشر ٹاون ، سینئر افسر نظرانداز، جونیئر بغیر منظوری سکیل 16 کا غیرقانونی بی او آر تعینات



















