مہنگائی نے اڑان پکڑلی،سالانہ بنیاد پر شرح ڈبل ڈیجٹ10.89فیصد تک جاپہنچی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی نے اڑان پکڑلی،سالانہ بنیاد پر اپریل میں شرح ڈبل ڈیجٹ10.89 فیصد تک جاپہنچی۔

اپریل کے دوران مہنگائی میں 2.48 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شہری علاقوں 2.75 ، دیہی علاقوں میں 2.09 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، حکومت نے اپریل میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے30،خوراک قیمتیں 7.63، ہاوسنگ، پانی، بجلی و گیس 16.84 ، کپڑے اور جوتے 6.20 فیصد تک مہنگے ہوگئے،مہنگائی کی سالانہ شرح 21 ماہ کی بلند ترین سطح پرہے،اپریل میں ٹماٹر 57 فیصد سے زیادہ ، سبزیوں کی قیمتیں 40 فیصد تک بڑھیں،انڈے 14 ، پیاز 9،آلو 4 فیصد مہنگے ہوئے۔