ججز آخری اتھارٹی ہوں گے ،عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی قومی گائیڈ لائنز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی قومی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

اعلامیے کے مطابق عدالتوں میں اے آئی ججز کی معاونت کرے گی تاہم فیصلے انسان ہی کریں گے، اے آئی عدالتی فیصلوں کا متبادل نہیں، ججز آخری اتھارٹی ہوں گے،قومی گائیڈ لائنز میں شفافیت، احتساب اور تعصب سے بچاو پر زور،عدالتی نظام میں اے آئی کے استعمال کیلئے پرائیویسی اور ڈیٹا سکیورٹی لازمی قرار دےدی گئی۔