ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کا نغمہ جاری کردیا گیا

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 11و یں ایڈیشن کا نغمہ جاری کردیا گیا جو عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔ اس گانے کی تھیم ”کھیلیں گے بیٹ پہ“ ہے جس میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔