لاہور (وقائع نگار) سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے کہا ہے ا مریکی اڈے نقصان کا باعث ، خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا ، حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، فضل الرحمن کی سینئر صحافیوں اور اینکرز کےساتھ خصوصی نشست میں مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک اور خطے سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کی،سربراہ جے یو آئی نے کہا خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکہ کے ائیر بیسز دفاعی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث ہوئے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے مگر حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ، مستقل پالیسیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی،فضل الرحمن نے کہا عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، پی ٹی آئی کےساتھ رابطے رہے لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، سی پیک عمران خان کے دور میں بند ہوا اور اب تک بند ہے، سوال یہ ہے کہ اب تک کیوں بند ہے اور پالیسی میں تسلسل کون لا رہا ہے، سی پیک اور چائنہ تعلقات کے حوالے سے ہم وہیں کھڑے ہیں، انتخابات18اور 24 والے ایک جیسے ہوئے ہیں، دینی مدارس کےلئے مشرف، عمران اور موجودہ دور کی پالیسی یکساں ہے، جب پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے تو کوئی تو ہے جو اتسلسل کا ذمہ دار ہے، دنیا میں کمیونزم اور جمہوریت ختم ہورہی ہے، چائنہ میں بھی کمیونزم نہیں رہا، دنیا میں سرمایہ داریت، آمریت اور عسکریت کے اشتراک سے نظام چل رہا ہے۔
امریکی اڈے نقصان کا باعث،خلیجی ممالک کو سوچنا ہوگا : فضل الرحمن


















