مذاکرات کےلئے آنےوالے مندوبین و صحافیوں کوویزا فری سفری سہولت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے اسلام آبادمذاکرات کےلئے آنے والے غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کوویزا فری سہولت دے دی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان آنےوالے تمام شریک ممالک کے مندوبین ،صحافیوں کا خیرمقدم کرتا ہے،ایئرلائنز سے درخواست ہے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں،امیگریشن حکام پاکستان آمد پر ویزا جاری کریں گے۔

دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایران ،امریکہ کے وفود، صحافیوں کو اسلام آباد ٹاکس کیلئے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کی گئی ، سہولت صرف مذاکرات کی مدت تک محدود ہے،اطلاق تیسرے ممالک کے شہریوں پر نہیں ہو گا۔