فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع،پروازوں کی خلیجی ممالک کیلئے اڑان


کراچی: (بیورورپورٹ)جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال،ملک کے مختلف ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک کیلئے پروازوں کی آمد ورفت دوبارہ شروع ہو گئی۔

ائیر لائنز نے مکمل بحالی کیلئے نئے فلائٹ شیڈول بھی تیار کرنا شروع کر دئیے،لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کیلئے 9 پروازیں روانہ ہوئیں ،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کےلئے روانہ کی گئیں،جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے 18، پشاور سے 6 اور ملتان ائیرپورٹ سے 4 پروازیں روانہ کی گئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ بعض ممالک میں فضائی حدود جزوی طور پر بند ہیں۔