انصاف تک رسائی، ٹیکنالوجی و بہتر کیس مینجمنٹ اقدامات کا آغاز


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)انصاف تک رسائی کیلئے ٹیکنالوجی و بہتر کیس مینجمنٹ کے اقدامات ، سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعتوں اور کیس مینجمنٹ کے جدید طریقوں کو یکجا کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی خدمات کو موثر، قابل رسائی اور بلا تعطل بنادیا،مختلف شہروں سے وکلا اور سائلین کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ویڈیو لنک سہولت سے دور دراز علاقوں کے سائلین کے اخراجات ،سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں مزید کہا گیا24مارچ کو ہونے والی سماعت میں کوئٹہ، حیدرآباد اور کراچی سے وکلا ویڈیو لنک پر پیش ہوئے، ویڈیو لنک سہولت کی توسیع لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اصلاحاتی فریم ورک کا حصہ ہے ،حکومتی کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت کیس مینجمنٹ میں بہتری لائی گئی،ڈیجیٹل سہولیات ،بہتر شیڈولنگ سے عدالتی نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔