سعودی عرب بھی پاکستان کی دانشمندانہ سفارتکاری کا معترف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سعودی عرب بھی پاکستان کی دانشمندانہ سفارتکاری کا معترف،خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردےدیا۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے کہا پاکستان کے ذمہ دارانہ موقف اور مسلسل دانشمندانہ سفارتی اقدامات کو سراہتے ہیں،خلیجی ممالک پر ایرانی حملے تشویشناک ،رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں، شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،خطرات عالمی شہ رگ یعنی آبنائے ہرمز تک پھیل رہے ہیں، دنیا کے مفادات، معاشی استحکام، توانائی کی سلامتی آبنائے ہرمز سے وابستہ ہے۔

نواف بن سعیدالمالکی نے کہا خطرہ علاقائی نہیں ، عالمی انسانی مسئلہ،خطے کا استحکام مشترکہ ذمہ داری ،پیغام محض سیاسی نہیں انسانی ہے،ریاستوں کی سلامتی ناقابل سمجھوتہ ، خطے کا استحکام مشترکہ ذمہ داری، بین الاقوامی قانون کا احترام سب کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے،پاکستانی اقدامات بحران کے پرامن حل کی کوششوں کے عکاس ،مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔