اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی اے،گوگل کے درمیان بچوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل آگاہی کے فروغ کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
مقصد پاکستان میں بچوں کا آن لائن تحفظ ، ڈیجیٹل آگاہی کو فروغ دینا ہے، پی ٹی اے ،گوگل چائلڈ سیفٹی پروگرام کے تحت باہمی تعاون کریں گے ،والدین ،اساتذہ کو آن لائن سیفٹی پر عملی رہنمائی اور وسائل فراہم کیے جائیں گے،پروگرام کے تحت انگریزی ، مقامی زبانوں میں بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے آگاہی مواد تیار کیا جائےگا، تعلیمی اداروں میں تربیتی پروگرامز ہوں گے،ملک گیر آگاہی مہم میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی،حکام کے مطابق پی ٹی اے اور گوگل کی جانب سے لاکھوں خاندانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے بچوں کے آن لائن تحفظ کےلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے تحفظ کےلئے والدین ،اساتذہ کو بااختیار بنانا ضروری ہے،پی ٹی اے ،گوگل کا اشتراک پاکستان میں بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کےلئے اہم قدم ہے۔
دریں اثنا آن لائن سیفٹی کیلئے گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل پاسبان پروگرام کا افتتاح کر دیا ، 2لاکھ خاندانوں کو آن لائن تحفظ کے ٹولز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلسٹر ڈائریکٹر گوگل فرحان ایس قریشی نے کہا گوگل کا آنا دنیا کیلئے پیغام پاکستا ن ٹیکنالوجی اور کاروبار کیلئے کھلا ہے۔
گوگل کے نائب صدر گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی ولسن وائٹ نے کہا گوگل آن لائن سیفٹی پر یقین رکھتا ،بنیادی پروڈکٹس میں تحفظ پہلے سے شامل ہے، گوگل ڈیجیٹل پاسبان پروگرام پر عملدرآمد کیلئے 5 لاکھ ڈالر خرچ کرےگا، ڈیجیٹل پاسبان پروگرام کا مقصد عملی ٹولز ، ڈیجیٹل لٹریسی کیلئے وسائل فراہم کرنا ہے، بچوں کو آن لائن دنیا میں محفوظ ،پراعتماد انداز میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمن نے کہابچوں کی تربیت میںوالدین ،اساتذہ کا مرکزی کردار ،پی ٹی اے بطور ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ، دنیا میں کنیکویٹی بہت ضروری ،ٹیکنالوجی کو نہیں روک سکتے، رولزریگولیشن کےساتھ نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا ہے۔
بچوں کا آن لائن تحفظ ،گوگل،پی ٹی اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط



















