اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر تجارت جام کمال نے کہاہے ملکی گورننس ماڈل میں فوری اصلاحات ،تنظیم نو وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں جام کمال نے کہا ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کےلئے گورننس میں اصلاحات ناگزیر،موثر طرز حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ، عوامی خدمت پر مبنی، موثر و فعال نظامِ حکمرانی ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے،ادارہ جاتی اصلاحات ،تنظیم نو کے بغیر جدید چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔
گورننس ماڈل میں اصلاحات اہم ضرورت ہے، جام کمال


















