انمول عرف پنکی کا برانڈ نیم ہی پھندا بنے گا، ایڈیشنل آئی جی سندھ

کراچی:(بیورورپورٹ) ایڈیشنل آئی جی سندھ آزاد خان نے کہا ہے افریقی شہری بھی منشیات کے دھندے میں ملوث ،انمول عرف پنکی کا برانڈ نیم ہی پھندا بنے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد خان نے کہا کیس میں صرف کراچی تک محدود نہیں، منطقی انجام تک پہنچائیں گے،دیکھیئے گا پنکی کا برانڈ نیم ہی پھندا بنے گا،ملزمہ کے سہولت کاروں کوبھی پکڑا جا رہا ہے،بینک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل، 3 کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ،کیس پر ایف آئی اے اور سائبر کرائم کےساتھ رابطہ کر لیا،ملزمہ کے 869 موبائل نمبر ملے،ہر ملوث ملزم کےخلاف کارروائی ہوگی۔