صحافتی و ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قومی مفاد کےلئے ناگزیر ہے،عطاءتارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے صحافت جمہوری معاشرے کا اہم ستون ، صحافتی و ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قومی مفاد کےلئے ناگزیر ہے۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں عطا تارڑ نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر کاظم خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی ،انور ساجدی، سیکرٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،نومنتخب قیادت میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل ،صحافتی اداروں کی مضبوطی کےلئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی،ذمہ دار صحافت کے فروغ کےلئے میڈیا انڈسٹری کےساتھ تعاون جاری رکھےں گے۔