اسلام آباد (مشرق نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبیداللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک دو اور پانچ ایم ایل سرنجز آٹو ڈسپوزایبل ہیں تاہم 10 سی سی سرنج تاحال آٹو ڈسپوز ایبل نہیں ہے۔
ڈاکٹر عبیداللہ نے بتایا کہ اگر وزارت صحت نے اس پر بھی پابندی لگائی تو فوری عمل کرائیں گے، سرنجز کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، ابھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ ملک میں ایچ آئی وی کا مرض سرنجز سے پھیلا تاہم پاکستان سب سے زیادہ انجکشن لگانے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ سے 2 ارب سرنجز استعمال ہوتی ہیں۔
ایڈز سرنج سے پھیلنے کے ثبوت نہیں ملے: سی ای او ڈریپ



















