لاہور: (وقائع نگار) معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب ،شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکا نے واہگہ بارڈر پر ہونےوالی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی اور افواج پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا،اس موقع پر’ ’پاک فوج زندہ باد“ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، شرکا نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
معرکہ حق کے شہدا کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی،تقریب میں شریک شہریوں نے کہا دشمن کو جس طرح معرکہ حق میں سبق سکھایا گیا آئندہ بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، معرکہ حق کے دوران پاکستانی قوم نے ثابت کیا وہ اپنی افواج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے،شہریوں نے زور دیا آپریشن ’ ’بنیان مرصوص“ میں افواج پاکستان کے بھرپور جواب نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب


















