گلگت بلتستان (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابات 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ریٹرننگ، اسسٹنٹ ریٹرننگ اور میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق سکردو، شگر، کھرمنگ اور گانچھے کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تربیتی پروگرام 28 اپریل کو منعقد ہو گا جبکہ گلگت میں ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تربیتی پروگرام 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔
میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی تربیت 30 اپریل کو چیف کورٹ رجسٹری سکردو میں ہو گی۔ اسی طرح گلگت، دیامر، ہنزہ، نگر، غذر اور استور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت 3 مئی کو ہو گی جبکہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت 4 مئی کو رکھی گئی ہے۔ میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی آخری مرحلے کی تربیت 5 مئی کو جوڈیشل اکیڈمی گلگت میں ہو گی۔
گلگت بلتستان انتخابات: ریٹرننگ و میڈیا افسران کی تربیت کا شیڈول جاری


















