نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف کر لیا، عبرتناک شکست چھپانے کےلئے مضحکہ خیز بیانات دینے لگے،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی غیر پراعتماد باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز نے شکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے گیڈر بھبکی مارتے ہوئے کہا آنےوالے چیلنجز مختلف ہوں گے، پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے،نئی ٹیکنالوجی اورنئے سسٹم کو پرانے سسٹم کے ساتھ جوڑنا ہوگا،بھارتی چیف آف سٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیناہرگزحقیقت پسندانہ موقف نہیں، انیل چوہان کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔
پچھلے سندور کو بھول جائیں،اگلے کی تیاری کرنی چاہیے:بھارتی جنرل کی گیڈر بھبکی


















