اسلام آباد :(بیورورپورٹ)SIFCکی موثر حکمت عملی، پاکستان میں 5G سپیکٹرم ،ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ،300 سے زائد 5G سائٹس فعال ،بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز بھی ہوگیا۔
جاز کی 180 اور زونگ کی 150 5G سائٹس فعال ہوچکی ہیں ، 103 موبائل برانڈز پر 2254 ڈیوائسز میں 5G سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے،پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن نے 5G کی کامیاب نیلامی پر وزیراعظم، آئی ٹی وزارت، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا پاکستان میں 5G سپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا، نیلامی میں 3 بڑی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل، ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی، جاز (ویون گروپ) نے آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ،مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی و پائیدار استحکام کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان میں 5G سپیکٹرم ،ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع



















