لاہور:(سٹاف رپورٹر)اردو کی معروف ادیبہ، شاعرہ، کالم نگار، افسانہ نگار ، بینکار اور اینکر پرسن روبینہ فیصل،شوہر فیصل محمود نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔
چیئرمین امل فاونڈیشن کینیڈا اسجد حسین ،معروف سیاستدان مظہر شفیق اور رئیل سٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ عدنان نے عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔
روبینہ فیصل 20 سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں، کالم کئی برسوں سے اخباروںکی زینت بنتے رہے ہیں،روبینہ کے افسانوں کی دو کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، پہلی کتاب ”خواب سے لپٹی کہانیاں “ کو پاکستان کا خالد احمد ایوارڈ مل چکا،دوسری کتاب ‘”گمشدہ سائے “ ہے، اصغر ندیم سید،حمید شاہد اور امجد اسلام امجد نے ان کے افسانوں کو دلچسپ اور قابل تعریف کہا ہے،پہلی کتاب ان کے کالموں کا مجموعہ ” روٹی کھاتی مورتیاں “ کے نام سے 2010 میں شائع ہوا تھا، 2018 میں ان کا نثری نظموں کا مجموعہ ”ایسا ضروری تو نہیں “ منظر عام پر آیا اور بہت پسند کیا گیا اور حال ہی میں ان کی ایک اور کتاب ”نا رسائی” شائع ہو چکی ہے، روبینہ فیصل نے” دستک” کے نام سے ٹی وی ٹاک شو بھی کئے ۔
اردو کی معروف ادیبہ و شاعرہ روبینہ فیصل کی عید ملن پارٹی



















