پنجاب، سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،21دہشتگرد گرفتار


لاہور:(کرائم رپورٹر) پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،21دہشتگرد وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، خانیوال، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، گجرات، پاکپتن اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں کی گئیں،لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشتگرد پیر شمس،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبداللطیف نامی دہشتگرد بھی شامل ہے، قبضے سے آئی ای ڈی بم، 17ڈیٹونیٹرز، 39فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

حکام کے مطابق دہشتگرد مختلف مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔