اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا اتھارٹی فعال، چیئرمین و 5ممبران کی تعیناتی ،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سینئر قانون دان ایاز شوکت کو5 سال کیلئے اتھارٹی کا پہلا چیئرمین تعینات کردیا گیا، چیئرمین و 5 ممبران کی تعیناتی 5 سال کےلئے ہوگی، ایاز شوکت عید کے بعد ذمہ داری سنبھالیں گے،غلط معلومات اور خبروں سے متاثرہ کوئی بھی شخص اتھارٹی کو شکایت درج کراسکے گا۔
اتھارٹی کو متعلقہ مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرانے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی شکایت موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر احکامات جاری کرے گی۔
سوشل میڈیا اتھارٹی فعال، چیئرمین و 5ممبران کی تعیناتی



















