پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی زیر صدارت قبائلی عمائدین کا گرینڈ لویہ جرگہ،قبائلی مشران، منتخب نمائندوں، سینیٹرز، اپوزیشن اراکین، علماو دیگر عمائدین نے شرکت کی، شرکا نے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کی اموات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
سہیل آفریدی نے چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا طرز عمل سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے،جرگے کی سفارشات پروفاقی حکومت و دیگر سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کیلئے مختصر نمائندہ جرگہ تشکیل دیا جائے گا ،مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کرینگے،قبائلی اضلاع میں امن کے قیام کےلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے،ڈرون حملوں کی روک تھام کےلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
سہیل آفریدی کی زیر صدارت قبائلی عمائدین کا گرینڈ لویہ جرگہ



















