لاہور:(کامرس رپورٹر)پٹرول بم،گڈز ٹرانسپورٹ نے کرائے 5فیصد بڑھا دئیے۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہاحکومت نے پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو ٹرانسپورٹ رک جائےگی،ٹول ، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے اور ٹریفک پولیس کے چالان ختم کیے جائیں،کئی ہزار ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کر رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کیلئے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلا رہے ہیں، جنگی حالات سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار بہت متاثر ہے اگر وفاقی حکومت نے پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔
پٹرول بم،گڈز ٹرانسپورٹ نے کرائے 5فیصد بڑھا دئیے



















