ملک بھر میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کردیا ، اویس لغاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے ایل این جی گیس موصول ہوتے ہی ملک بھر میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا ،بروقت اقدامات سے عوام کو آئندہ لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا، پوری کوشش ہوگی صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے۔

ویڈیو پیغام میں اویس لغاری نے کہا حالیہ دنوں گیس کی کمی کے باعث محدود وقت کےلئے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی تاہم حکومت نے ذمہ دارانہ فیصلے کرتے ہوئے عوام کو مہنگی بجلی سے بچایا،لوڈ شیڈنگ کسی کوتاہی نہیں ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے ایل این جی موصول نہ ہونے کے باعث ہورہی تھی،نظام کی بہتری کےلئے بروقت اقدامات کیے، ڈیمز کے پانی کو ریلیز کرنا ارساکی ضرورت اور صوبوں پر منحصر ہے۔