نیویارک (بیورورپورٹ)گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ”مائیکل“ ریلیز کردی گئی، فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے جیفر جیکسن نبھا رہے ہیں، شاندار میوزک، جذباتی کہانی اور لیجنڈ کی زندگی سے متعلق فلم کی جھلکیوں نے 80 اور 90 کی دہائی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا ۔
فلم”مائیکل“ دنیا کے سب سے با اثر فنکاروں میں سے ایک مائیکل جیکسن کی زندگی اور وراثت کی عکاسی کرتی ہے،فلم موسیقی سے ہٹ کر مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی بیان کرتی ہے، جس میں جیکسن فائیو کے مرکزی گلوکار کے طور پر غیر معمولی صلاحیت سے لےکر ایک ایسا فنکار بننے تک کا سفر دکھایا گیا ۔
مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیوپک ”مائیکل“ ریلیز


















