راولپنڈی :(بیورورپورٹ)آپریشن ردالفتنہ3،سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ12دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں 5 اور 6 اگست کو ردالفتنہ کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز و بھارتی حمایت یافتہ مبینہ دہشتگرد نیٹ ورکس کےخلاف جاری انسداد دہشتگردی مہم کا حصہ ہیں،سکیورٹی فورسز نے ضلع واشک میں 6دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اورکارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا ،مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں6دہشتگرد انجام کو پہنچے،ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاعزمِ استحکام ویژن کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپریشن ردالفتنہ3،بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ12دہشتگردجہنم واصل

















