صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم

اسلام آباد (مشرق نیوز) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے تمام شہریوں خصوصاً اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے تمام مذہبی رہنماوں، تعلیمی اداروں، ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ ایسا سماجی ماحول بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں تمام شہری کے عقیدے، شناخت اور انسانی وقار کا احترام کیا جائے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی اقلیتوں نے تنازعات، جنگوں، صحت، تعلیم اور زندگی کے دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آج بھی دیگر ہم وطنوں کے ساتھ ملکر تعمیری کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مذہبی ثقافتی اور روایتی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک پرچم تلے متحد ہیں، بانی پاکستان نے پہلی دستورسازاسمبلی سے خطاب میں تمام شہریوں کو برابر قرار دیا، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی قیادت میں 1973 کے ائین میں بھی اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتوں کی خدمات، حب الوطنی اور ترقی و خوشحالی میں کردار پر پوری قوم فخر کرتی ہے، پر امن اور مستحکم ریاست کی بنیاد انصاف، مساوات، باہمی احترام اور انسانی و قار پر قائم ہوتی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین بنیادی حقوق، مذہبی آزادی اور قانون کے تحت مساوی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، ان آئینی اصولوں کی پاسداری مضبوط اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کو مساوات اور انسانیت کی خدمت اور نمایاں اقدار کا حامل ملک بنائیں گے۔ صدر مملکت نے اقلیتی برادریوں کی خوشحالی ، فلاح و بہبود ،سلامتی اور مسلسل کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر سال ملک میں اقلیتوں کی موجودگی، قومی دھارے میں انکی شمولیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قومی سطح پر اقلیتوں کا دن پ±ر عزم انداز میں مناتا ہے، پاکستان میں موجود اقلیتیں ہماری قومی اساس کا ج±ز خاص ہیں اور ہماری متنوع معاشرتی تہذیب کے حقیقی حسن کی آئینہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ دن مختلف طبقات و برادری میں اتحاد، پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور سب کیلئے مساوی ترقی کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کا مظہر بھی ہے، پاکستان کے متنوع معاشرہ میں مختلف مذاہب، ثقافتوں، قومیتوں اور روایات سے تعلق رکھنے والے لوگ مل کر رہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کا ضامن ہے، آئینی تحفظ کو ایک مو¿ثر قانونی نظام کی بھی تائید حاصل ہے، ملکی قانون میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ، امتیازی سلوک کی ممانعت اور نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام سے متعلق مو¿ثر قانونی دفعات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، صوبائی حکومت، متعلقہ ادارے، سول سوسائٹی کے باہمی تعاون سے اس مشترکہ عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک کے ہر شہری بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور پرامن، روادار اور متحد معاشرے کی منزل مقصود کیلئے بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی۔