عمان(مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے اسرائیلی قبضہ ناقابل قبول،فلسطین کی آزادی کےلئے عرب و مسلم ممالک متحد ہوں۔
عمان میں وزارتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا،مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کی کوئی خودمختاری تسلیم نہیں کی جا سکتی ،مقدس مقامات پر قبضے اور حیثیت تبدیل کرنے کی تمام کوششیں ناقابل قبول ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ،لاکھوں فلسطینی خوراک، صاف پانی اور بنیادی طبی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کو فوری طور پر انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانی چاہیے،فلسطین کی آزادی ، خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئے عرب ،مسلم ممالک کو مشترکہ و موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
اسرائیلی قبضہ ناقابل قبول،فلسطین کی آزادی کےلئے مسلم ممالک متحد ہوں، ڈار

















