کسان معیشت میں ریڑھ کی ہڈی، مسائل کا حل اوّلین ترجیح ہے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے ان کے دفتر میں کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی صدر کیپٹن (ر)محمد حسین ٹی جے، صوبائی سیکرٹری ملک یاسین، صدر نور شاہ محمد اکرم چوہان، جنرل سیکرٹری ضلع ساہیوال محمد انیس انور، ضلعی صدر کسان اتحاد غلام مصطفیٰ سہو، ملک عمران، ضلعی صدر اوکاڑہ مہر جہانگیر فیض، نائب صدر پنجاب میاں اللہ نواز وٹو سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران کسانوں کو درپیش مختلف مسائل جن میں آلو کولڈ سٹور کے ریٹ میں کمی، آلو کے ریٹ، بجلی کے بلوں، جانوروں کی دیکھ بھال، آبپاشی کے مسائل، کھاد اور معیاری بیج کی بروقت فراہمی اور زرعی پیداوار میں حائل دیگر رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے نمائندگان کے مسائل اور تجاویز کو تفصیل سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ کسانوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ م¶ثر رابطہ قائم کرتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود، زرعی ترقی، مویشیوں کی بہتری، معیاری بیج اور کھاد کی دستیابی اور آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی، کھاد اور بیج کی دستیابی، مویشیوں سے متعلق مسائل اور دیگر زرعی امور پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسانوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ کسان اتحاد کے وفد نے مسائل کو توجہ سے سننے اور ان کے حل کیلئے مثبت یقین دہانی کرانے پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنرز اوکاڑہ اور پاکپتن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی ویز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، منیجنگ ڈائریکٹر واسا، ڈائریکٹر فشریز، محکمہ کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈویژن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ آئندہ تین روز کے اندر کولڈ سٹوریج، کسانوں کیلئے وی بریجز (تول کے کنڈے) اور دیگر قابلِ عمل منصوبوں کی جامع تجاویز تیار کرکے پیش کی جائیں تاکہ انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جلد عملی شکل دی جا سکے۔اجلاس میں ساہیوال میڈیکل کالج کے طلبہ کیلئے ہاسٹل کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں نجی شعبے کے اشتراک سے موثر، پائیدار اور بروقت مکمل کیا جا سکتا ہو تاکہ ترقیاتی عمل میں تیزی لائی جا سکے اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید سلاٹر ہا¶سز، پبلک ٹوائلٹس اور سینی ٹیشن نیٹ ورک، انٹرسٹی بس ٹرمینلز کی جدید خطوط پر تعمیر و بحالی، اسمارٹ پارکنگ سہولیات، ماڈل لائیو سٹاک مارکیٹنگ ہبز، ریسٹورنٹس، واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر، کمیونٹی فٹنس اینڈ ویلنس سینٹرز اور شہری پارکس و سیاحتی مراکز کی بحالی جیسے منصوبوں پر بھی پیش رفت تیز کرنے اور ان کی قابلِ عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور مہارت سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، وسائل کے م¶ثر استعمال اور عوام کو جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مجوزہ منصوبوں کی فزیبلٹی، مالیاتی ماڈل اور عملی سفارشات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرکے پیش کی جائیں تاکہ قابلِ عمل منصوبوں پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جا سکے۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے گورنمنٹ جناح پبلک لائبریری کا دورہ کیا اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لائبریری انچارج نومیرا نے انہیں لائبریری کے انتظامی امور اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مرحبا نعمت بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔ کمشنر نے لائبریری میں مطالعہ کرنے والے طلبہ، بالخصوص سی ایس ایس کے امیدواروں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے لائبریری کی صفائی کو مزید بہتر بنانے اور شجرکاری مہم کے تحت لان میں مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست اور علم و آگہی کا م¶ثر ذریعہ ہے۔ مطالعے کی عادت نوجوان نسل میں تحقیق، تخلیقی سوچ اور شعور کو فروغ دیتی ہے، اس لیے لائبریریوں میں بہترین تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔دوسری طرف کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت، دیکھ بھال اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی، ایکسین بلڈنگ مظہر، ایس ڈی او بلڈنگ محمد زین اور سب انجینئر عامر نے شرکت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری رہائش گاہوں کا فوری اور جامع سروے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رہائش گاہوں کے اطراف بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کیلئے م¶ثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ پانی جمع ہونے سے عمارتوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری رہائش گاہوں کی چھتوں، دیواروں، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر خستہ حال حصوں کا تفصیلی معائنہ کر کے فوری مرمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تمام خرابیاں جن سے جانی یا مالی نقصان کا خدشہ ہو، انہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ خستہ حال اور غیر محفوظ قرار دی جانے والی عمارتوں کو فوری طور پر خالی کروا کر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔