غیر ملکی کوچز نے پاکستان ہاکی کی بہتری کیلئے ذمہ داریاں سنبھال لیں


لاہور (سپورٹس رپورٹر)غیر ملکی کوچز نے پاکستان ہاکی کی بہتری کیلئے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

آسٹریلیا کے فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپر کوچ باب ویلڈوف، سپورٹس سائیکا لوجسٹ کرس بوون نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی،3گھنٹے جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں غیر ملکی کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا۔