معاشی وسماجی ترقی میں خواتین کی موثر شمولیت یقینی بنائینگے،بلال اظہر کیانی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر مملکت خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے حکومت معاشی وسماجی ترقی میں خواتین کی موثر شمولیت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،ہر شعبے میں نمائندگی مضبوط بنانے کےلئے اقدامات جاری رکھیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بلال اظہر کیانی نے ملکی معاشی ترقی میں خواتین کاروباری شخصیات کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا خواتین معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں،وفد نے دوران ملاقات مختلف تجاویز پیش کیں۔