کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل


مظفرآباد:(مشرق نیوز)کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا گیا،پولیس نے تلاشی کے دوران سب مشین گن، 12بور رائفل ،پستول برآمد کرلیا۔

چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد کے باوجود کوئی احتجاج یا نعرے بازی دیکھنے میں نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق چھاپے میں اسلحہ برآمدگی ثبوت ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہے، ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اورعوامی نظم و ضبط کے تحفظ کےلئے قانونی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔